• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کے پاکستان نہ آنے کے بیان پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

شاہد آفریدی - فوٹو: فائل
شاہد آفریدی - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کے تناظر میں بھارتی بورڈ پر کڑی تنقید کی۔ 

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے شاہ کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹیموں کے دوستانہ ماحول سے ملکوں میں بھی خوشگوار صورتحال پیدا ہو رہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھے ماحول کے دوران بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے ایسا بیان کیوں دیا؟ 

خیال رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارت کے پاکستان نہ آنے کے بورڈ کے فیصلے کے جواب میں پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید