اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایم کیو ایم نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے کی مخالفت کر دی،قومی اسمبلی میں گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے کہا کہ میں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائد ملت لیاقت علی خان کے نام پر رکھنے کی قرارداد جمع کرارکھی ہے، لیکن میری قرارداد نہیں لی گئی اور سیلاب پر بحث کرتے کرتے اچانک بینظیر بھٹو شہید کے نام پر رکھنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، کشور زہرہ نے کہامیں پہلی منظور کی گئی قرارداد چیلنج کرتی ہوں ان کے احتجاج کے ساتھ ہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔