• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرا کے ذمے داروں کو سزا دی جائے، حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ آئی ٹی اور وزارتِ اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید