ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔
ہوبارٹ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کے اوپننگ بیٹر پال اسٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈین بیٹر برینڈن کنگ 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔