سعودی عرب اور چین نے توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اور چینی حکام نے خام تیل کی منڈیوں میں طویل مدتی سپلائی کے استحکام پر زور دیا۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ سعودی وزیر توانائی نے چینی ڈائریکٹر نیشنل انرجی سے ٹیلی کانفرنس کال منعقد کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بدستور چین کا قابل اعتماد پارٹنر اور خام تیل دینے والا ملک ہے۔