پشاور اور کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف کارکنوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔
تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا پشاور میں شہر کے مختلف مقامات پر جاری احتجاج ختم ہوگیا اور کارکنان پر امن طور پر منتشر ہوگئے، جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگیا۔
کوئٹہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج ختم ہوگیا، پی ٹی آئی کارکن جناح روڈ کے منان چوک سے منتشر ہوگئے، جس کے بعد ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔