• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور اندرون شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیخلاف مہم ناکام

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور اندرون شہر  میں تجاوزات  کے خاتمے کیخلاف مہم ناکام  ہو گئی ،تاجروں نے سٹرکوں پراپناسامان سجالیا کسی کوخاطرمیں نہیں لایاجارہا ،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے قائم سکواڈ بھتہ خوری میں لگ گیا،دوسری طرف شہرکے داخلی پوانٹس پرتعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں نے چمک کے زورپرموٹررکشاؤں کوبازاروں میں داخلے کی کھلی چھوٹ دید ی جس سے صورتحال مزید بگڑکررہ گئی تاجر تنظیموں نے تجاوزات کیخلاف کارروائی روکنے کیلئے اتحادبنالیا ،تجاوزات کرنیوالوں کومکمل حمایت کی یقین دہانی ،تجاوزات کے باعث شہرمیں جرائم بڑھ گئے  اورلڑائی جھگڑے معمول بن گئے، یہ تمام صورتحال ڈی سی اوکے دعوؤں کامنہ چڑانے لگی  ہے،شہریوں نے اس صورتحال پروزیراعلی سےفوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین