پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فی الحال عمران خان نے احتجاج کی کال نہیں دی اس کے باوجود نتائج مثبت آ رہے ہیں۔
پشاور روڈ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ ابھی عمران خان نے کال نہیں دی، نتائج مثبت آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر چھاپہ مارے گئے، لوگ عمران خان کو جلد از جلد لانگ مارچ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جمعہ یا جمعرات کو عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل صرف الیکشن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پر امن احتجاج کرنا ہے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں ہم ڈرون کے ذریعے شیلنگ کریں گے۔
مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ایم این اے کے ساتھ ہوتے ہیں، اسلام آباد پولیس سے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار کو مار پڑوائی گئی ہے۔