گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) رمضان کے پہلے روزمہنگائی پورے عروج پر رہی سبزیاں اورپھل انتہائی مہنگے رہے ،لیموں60روپے پاؤ، آلو 30روپے کلو فروخت ہوتے رہے دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں ملتے رہے ۔پھل بھی مہنگے رہے کھجوریں کے نرخ بھی بڑھ گئے دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں گوشت کے نرخ بھی بڑھ گئے مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ،رمضان بازاروں میں بھی خریداری کا رش رہا انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مہنگائی کنٹرول میں رہی ہے ڈیمانڈ زیادہ ہونے سےبعض اشیاء کے نرخوں مین اضافہ ہوا ہے تمام رمضان بازاروں میں تمام اشیاء سستے داموں دستیاب رہیں ترجمان نے کہا سرکاری نرخوں کےبرعکس اشیاء فروخت کر نیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔