گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں رمضان کے ساتھ ہی مختلف معاملات کے شیڈول تبدیل کر دیئے گئے،اسیروںسے ملاقات صبح 8بجے سے دوپہر12 بجے تک ہوا کریگی،جیل سپرنٹنڈنٹ کامران انجم چوہدری نے بتایا کہ تراویح کیلئے حافظ قرآن کا بندوبست کیا گیا ہے ناشتہ کو سحری میں جبکہ رات کے کھانے کو افطاری میں تبدیل کر دیا گیا ،جیل میں3بجلی کے کنکشنوں کے علاوہ بڑے جنریٹروں کا بندوبست کرلیا گیا ۔