• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ کے رہائشی کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج، ارباب اختیار انصاف فراہم کریں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ کے رہائشی نے زمین پر قبضے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گلاب ، معشوق اور دیگر بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کرکے اسلحہ سے لیس غنڈے بٹھا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق مانگنے پر بااثر افراد قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،کراچی کی عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے،  متعلقہ تھانے رپورٹ درج کرانے گیا تو ایس ایچ او نے کیس درج کرنے سے انکار کردیا اور دھکے دیکر پولیس اسٹیشن سے باہر کردیا۔  ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ قبضہ خوروں کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین