• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ پاکستان کو جیتنا چاہیے تھا، کوہلی نے یادگار بیٹنگ کی، شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر کوہلی نے اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیل کر میچ کو اختتام تک پہنچایا۔ ہم میچ کو95فیصد تک اپنی طرف لے آئے تھے اس لیے ہماری جیت ہونی چاہیے تھی لیکن پھر ویرات کوہلی نے بتایا کہ وہ ایک ورلڈکلاس کھلاڑی ہے ۔ انہوں نےکہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ اور مشکل صورتحال تھی اس لیے اس اننگز کو میں انتہائی بہترین سمجھتا ہوں کیونکہ اس وقت کھیل کا دباؤ اور صورتحال سے لگتا تھا یہ ناممکن ہے۔