• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن  ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا۔

پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور پر دیکھا گیا۔

سورج گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، شمالی افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، مغربی ایشیاء میں بھی دیکھا گیا۔

پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوا، جبکہ سب سے زیادہ جزوی سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوا۔

مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات

  • محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں سورج گرہن 3 بج کر 41 منٹ پر شروع ہونے کے بعد 5 بج کر 28 منٹ پر اختتام پزیر ہوا۔
  • اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 22 منٹ پر ختم ہوا۔
  • کوئٹہ میں سورج گرہن 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 51 منٹ پر ختم ہوا۔
  • لاہور میں سورج گرہن سہ پہر 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا۔
  • کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 57 منٹ پر جبکہ اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوا۔
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید