• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیٹ جی پی ٹی نے ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں بہت ہی تیزی سے مقبول اور استعمال ہونے والی ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی نے ماضی اور موجودہ دور کی تمام مشہور اور بڑی ایپلی کیشنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نومبر 2022 کے آخر میں اپنے آغاز کے بعد سے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھی اور یہ رفتار اب بھی بڑھ رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صرف 2 ماہ میں 10 کروڑ فعال صارفین اس تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی نگرانی کرنے والی کمپنی سینسر ٹاؤن کے مطابق ٹک ٹاک کو صارفین کی اس تعداد تک پہنچنے میں 9 ماہ جبکہ انسٹاگرام کو ڈھائی سال کا عرصہ لگا تھا۔

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے جس سے تقریباً ہر موضوع سے متعلق جوابات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں طلبہ، اساتذہ اور ڈاکٹرز سمیت ہر شعبے اور ہر عمر کے افراد اس کو استعمال کر رہے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید