شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ تعلیم شیخوپورہ نے ایسے تمام سکولوں کی فہرست تیار کرکے ضلع حکومت کو بھیج دی ہے جو تعطیلات کے باوجود طلباء و طالبات سے فیسوں کی وصولی کیلئے انکے مالکان نے کھول رکھے ہیں ان سکولوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول شامل ہیں جبکہ منڈی فیض آباد کے لوگوں نے بھی بتایا ہے کہ اس علاقہ میں بھی صرف دو دن سکول بند رکھے گئے تھے جس کے بعد دوبارہ سکول کھول دیئے گئے ہیں،محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع حکومت کو یہ فہرست ان سکولوں کو اسسٹنٹ کمشنروں کے ذریعے سربمہر کرنے کی خاطر بھیجی گئی ہے۔