• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،3 افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار کو قتل کر دیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )3 افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار کو قتل کر دیا ۔نواحی آباد اسلام پورہ چیچوکی ملیاں میں ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے اور شراب نوشی کرنے سے منع کرنے پر 3افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار امداد علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے تین ملزمان مقبول، اصغر اور نصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے اور امداد علی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی ہے۔
تازہ ترین