• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی میں 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 123 رنز بنا سکی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 179 رنز بنائے۔

بھارت کے کے ایل راہول 9 اور کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو باآسانی 104 رنز سے شکست دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید