نیشنل گیمز میں 14 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوانوں کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔
کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں کامیابی سمیٹنے والے پہلوانوں کا اکھاڑہ انعام بٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوانوں کی آمد پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر پہلوان انعام بٹ نے کہا کہ نیشنل گیمز کے فاتح پہلوانوں پر فخر ہے، یہ پہلوان انٹرنیشنل سطح پر مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔