کرکٹ اور فٹ بال میں 2 بڑے اسٹار کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی اکٹھے ہو گئے۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت کے دورے پر آئے لیونل میسی اور سچن ٹنڈولکر کی دلچسپ اور یادگار ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی لیجنڈ بیٹر نے ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان لیونل میسی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہ چند ہی منٹ میں وائرل ہو گئی۔
یہ تاریخی لمحہ شائقین کے لیے دلچسپ اور یادگار بن گیا، جب کرکٹ اور فٹ بال کے 2 بڑے کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے اور اُن کے ہاتھ میں 10 نمبر کی جرسی تھی۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنی 10 نمبر جرسی میسی کے حوالے کی تو ارجنٹائن ٹیم کے کپتان نے بھارتی لیجنڈ بیٹر کو 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال تحفے میں دی۔
پوسٹ کے ساتھ سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ کہنا پڑے گا کہ آج 10/10 کا دن تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی طرف سے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر اور ارجنٹائن کی طرف سے فٹ بال مقابلوں میں لیونل میسی 10 نمبر کی جرسی زیب تن کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سچن ٹنڈولکر کی پوسٹ آنے پر مداحوں کی بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہوئی اور اس پر خوب تبصرے کیے۔
اس سے قبل لیونل میسی نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں نمائشی پینلٹی اسکور کیا اور نوجوانوں کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل میں شریک ہوئے۔