• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف نے جانے سے پہلے بھی کہا اس کی ہیڈ منی دی گئی، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ارشد شریف نے جانے سے پہلے بھی کہا اس کی ہیڈ منی دی گئی، آج آپ بیٹھ کر کہہ رہے ہیں اس کو کوئی تھریٹ نہیں تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایک شخص کا قتل ہوا آپ کہتے ہیں اسے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کو جس طرح تھریٹس ملیں وہ سب کو پتا ہے، اس کو انہوں نے ہی قتل کروایا جس نے اسے تھریٹ کیا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان پر کچھ ڈائریکٹ اور کچھ ان ڈائریکٹ تنقید کی، اعظم سواتی پر ایک ٹوئٹ کے باعث جسمانی تشدد کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں بھی تنقید کا حق دیں، ہم یقین رکھتے ہیں سارے ادارے آئین کے مطابق چلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید