• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال فارغ، ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یا ایولن مسک کی جانب سے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کیے جانے سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کو جمعے سے پہلے ٹوئٹرکی ڈیل یقینی بنانا تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید