• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق قومی فٹبال کپتان علی نواز بلوچ
سابق قومی فٹبال کپتان علی نواز بلوچ

لیاری سے تعلق رکھنے والے سابق قومی فٹبال کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے۔

سابق قومی فٹبال کپتان علی نواز بلوچ کا انتقال گزشتہ ہفتہ برین ہیمبرج ہوا تھا۔ ان کی نماز جنازہ شام 4 بجے کے ایم سی اسٹیڈیم میں ادا ہوگی۔

مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹَس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

علی نواز بلوچ کو اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے جانا پہچانا جاتا تھا۔

علی نواز دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے جبکہ انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کرچکے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید