• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بھارت سے بہتر قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) سروے کمپنی گیلپ کی عالمی لا اینڈ آرڈر سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورت حال نہ صرف بھارت بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں سب سے بہتر ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کو 100 میں سے 82 نمبر دیے گئے ہیں جب کہ انڈیا کے نمبر 80، سری لنکا بھی 80، بنگلہ دیش کے 79 اور نیپال کے 78 ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سنگاپور 96 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ تاجکستان 95، ناروے 93، سوئٹزرلینڈ 92، انڈونیشیا 92، مصر 92، عرب امارات 92 اور فن لینڈ کے 91 نمبر ہیں۔ امریکا پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ اوپر ہے اور اس کے نمبر 83 ہیں۔ سعودی عرب کا ا سکور 89، برطانیہ کا 79 اور ایران کا سکور 82 یعنی پاکستان کے برابر ہے۔
اہم خبریں سے مزید