• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثناء آئرلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید

فاطمہ ثناء - فوٹو: فائل
فاطمہ ثناء - فوٹو: فائل

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید ہیں۔ 

اپنے بیان میں فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں ٹیم کا توازن دیکھ کر اچھا لگا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ٹورنامنٹ میں بھارت کو ہرایا اس سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کے لیے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ 

فاطمہ ثناء نے کہا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبی نیشن اچھا ہے، ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں، ٹیم ان کو مس کرے گی، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولرز ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراؤڈ میچز دیکھنے کے لیے آیا، اُمید ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کے لیے بھی کراؤڈ آئے گا۔

اپنے کیریئر پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب نیٹ بولر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

فاطمہ ثناء نے شائقین کو پیغام دیا کہ میچز دیکھنے کے لیے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید