وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ افسوس ہے ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جارہی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کسی بھی صحافی کا قتل ملک کا بھی نقصان ہے، ایک صحافی کا اس طرح سے قتل ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات کے منتظر رہیں گے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے ایک آمر کو ریفرنڈم میں جتوایا تھا۔