• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بذریعہ مذاکرات و سفارت کاری چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو صنعت، زراعت اور انفرااسٹرکچر میں پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے، پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے، پاکستان چین کے لیے مینوفیکچرنگ بیس، صنعتی و سپلائی چین نیٹ ورک بڑھانے کے لیے کام کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کارپوریٹ فارمنگ اور ہائبرڈ بیجوں کے لیے تعاون تیز تر کر سکتے ہیں، زیادہ پیدار والی فصلوں کی ترقی اور کولڈ اسٹوریج چِین کے لیے دونوں ملک تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی کو پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید