• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCB نے آئرش ویمن کرکٹ ٹیم کی خواہش پوری کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرش ویمن کرکٹ ٹیم کی خواہش پر ٹریننگ سیشن مکمل ہونے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کا انتظام کردیا۔

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے۔

مہمان ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور سے کردیا ہے۔

آئرش ویمن ٹیم نے ٹریننگ سیشن مکمل ہونے پر آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مہمان ٹیم کی خواہش پر پی سی بی نے ڈریسنگ روم میں ورلڈ کپ دیکھنے اور ظہرانے کا انتظام کیا۔

اس دوران کھلاڑیوں کے درمیان گپ شپ کا بھی سلسلہ جاری رہا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید