حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد پتا چلے گا بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چھت پر بچی کی لاش کے علاوہ شراب کی بوتلیں بھی تھیں۔
متوفی بچی کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ بچی شام 6 بجے گھر سے چیز لینے باہر نکلی تھی۔