• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پانچویں روز کا گوجرانوالہ سے آغاز کریگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما علی اشرف مغل کی رہائشگاہ سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اپنے چوتھے روز گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوا تھا اور اس دوران وہ ایمن آباد سے گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

چن دا قلعہ پہنچنے پر عمران خان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اِدھر سے میں گوجرانوالہ شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئے گا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پُرامن انقلاب آ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی طور پر آزادی تب ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جو عوام چاہتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا این آر او سے چور اوپر بیٹھ جائیں، یہ قوم کبھی انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید