• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم فرانس کے ساتھ باہمی سود مند کثیر الجہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

قومی خبریں سے مزید