• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی، رانا ثناء اللّٰہ کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ سے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس میں قتل و غارت اور جنازے ہی جنازے کی بات حکومت کو خوفزدہ کرنے کے لیے تھی تاکہ ہم ان کے مطالبات مان لیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سوال جواب میں پریس کانفرنس کور نہیں کرسکے، فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے کسی مقام پر سڑک پر کنٹینر نہیں لگے، خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس کو خبردار کر رہا ہوں، حالات کی خرابی پر وفاق کے زیر انتظام ہوں گے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ مسلح لوگوں کو کس طرح شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیں؟اگر مسلح ہو کر آتے ہیں تو ہمارا فرض ہےکہ ایسے فسادیوں اور فتنوں کو ہر قیمت پر روکیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم نامہ نہیں دیکھا ہے، اگر نام ڈالا گیا ہے تو اُن کے خلاف سنگین مقدمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہبازگل کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے تو درست فیصلہ ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید