• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ڈی چوک کے بجائے اڈیالہ نہ پہنچ جائیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ڈی چوک کے بجائے اڈیالہ جیل نہ پہنچ جائیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  طلال چوہدری نے استفسار کیا کہ لانگ مارچ نہ جانے کس کے انتظار میں ہے؟ یہ کس کے اشارے کے منتظر ہیں؟

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کو حکومت منہ لگا رہی ہے اور نہ ہی وہ، پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا نہیں یہ بدلا ہوا پاکستان ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ فوج حکومت پر پریشر ڈالے گی اور حکومت ان کے مطالبات مان جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اٹل فیصلہ ہے کہ الیکشن اپنی مدت پر ہوں گے، اسمبلی کی مدت پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خان آپ کہیں ڈی چوک اسلام آباد کے بجائے اڈیالہ جیل راولپنڈی نہ پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی صاحبزادے مونس الہٰی کراؤن پرنس بنے ہوئے ہیں اور سرکاری میٹنگز کی سربراہی کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید