بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کل 57 برس کے ہوجائیں گے، ٹوئٹر پر ایک دن پہلے سے ہی ان کی سالگرہ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔
شاہ رخ خان کو سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی جارہی ہے، کچھ مداح ان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے متعلق بات کر رہے ہیں۔
کنگ خان کا معمول ہے کہ وہ ہر سالگرہ پر اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی میں کھڑے ہو کر نیچے موجود مداحوں سے مبارک باد وصول کرتے ہیں اور ہاتھ ہلا کر مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہیں۔
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ان کی 57ویں سالگرہ کا پوسٹر بھی بنا دیا ہے جو وائرل ہو رہا ہے۔