کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پی پی پی رہنما شازیہ عطا مری نے انہوں نے کہا کہ موب کلچرسے حکومتیں نہیں بدلتی، جب لوگ اس کے ساتھ تھے سب اچھے تھے اب برے ہوگئے، ہمیں جواقتدار ملا وہ کانٹو کی سیج تھا معاشی اور خارجہ پالیسی کے حوالےسے ملک تباہ ہوچکاتھاحکومت نے ملکی حالات بہتر کیئے ہیں۔ عمران خان پاکستان میں خونریزی دیکھنا چاہتا ہے، عمران نیازی کا مارشل لا سے متعلق بیان خود غرضی کی انتہا ہے۔ وہ، جمہوریت پسند نہیں ہے۔منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان میں خونریزی دیکھنا چاہتے ہیں، وہ ایک اصولی شخص نہیں ہے اسکے پاس نہ آئین پر چلنے والے اصول ہے نہ ہی وہ جمہوریت اسکی فطرت میں شامل ہے۔