بالی ووڈ میں 3 دہائیوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
کنگ خان کے نام سے انڈسٹری میں مشہور شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلموں میں اپنے یادگار کرداروں اور لاجواب اداکاری کی بدولت انہوں نے اپنی زبردست فین فالوئنگ بھی بنائی ہوئی ہے جس میں ہر عمر اور طبقے کے لوگ شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ان کے فینس کنگ خان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کے باہر رات گئے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے اور انہیں سالگرہ کی کورس کی صورت میں گا کر مبارکباد دی۔
منت کے باہر موجود کنگ خان کے فینز نے ہاتھوں میں ہیپی برتھ ڈے خان کے پوسٹر تھامے ہوئے تھے اور وہ اُن کی فلموں کے گانے بھی گاتے رہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کے پیار و عقیدت کے اظہار میں ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔