جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے کہا ہے کہ معلوم ہے بابر اعظم بڑا اسکور نہیں کر پارہے اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان سخت ٹیم ہے، جس کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، پاکستان کے لیے یہ میچ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم مشکل صورتحال سے میچز جیتنا جانتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔
ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ہمارے پیس اٹیک نے گزشتہ چند ماہ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری ٹیم برصغیر کے اسپنرز کو کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل سڈنی میں شیڈول ہے۔