• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کِک باکسنگ چیمپئن شپ، چائے پراٹھا بنانے والے نثار احمد نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

قازقستان میں منعقدہ ایشین ایم ایم کِک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو نوجوان فائٹرز نثار احمد اور محمد صابر نے شرکت کی.

ایم ایم کِک باکسنگ چیمپئن شپ کے اس ایونٹ میں 13 ممالک کے پلئرز شامل تھے۔

کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی نثار احمد نے 60 کے جی میں سلور میڈل حاصل کیا۔

نثار احمد بلدیہ ٹاؤن میں چائے کے ہوٹل پر چائے پراٹھہ بنانے کا کام کرتے ہیں اور رات کے اوقات میں کِک باکسنگ کی پریکٹس کرکے اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

 انہوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سخت محنت کی، اس سے قبل نثار احمد نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ نیشنل چیمپئن بھی اپنے نام کی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ برس روس میں کھیلی گئی مکس مارشل آرٹ چییمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا ۔

22 سالہ نثار احمد فائنل فائٹ میں قازقستان کے فائٹر سے شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغے کے حقدار ٹہرے اور ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ موتائی چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید