• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور نے شنایا کو کپور فیملی کا مستقبل قرار دیدیا

بھارتی اداکار ارجن کپور نے سنجے کپور کی بیٹی اور اپنی کزن شنایا کو کپور خاندان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے اس کے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

بونی کپور کی صاحبزادی اور ارجن کی بہن انشولا کپور نے شنایا کے 23ویں جنم دن کے موقع پر اُس کے بچپن کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔


اس ویڈیو میں شنایا کپور فلم بنٹی اور ببلی کے ٹائٹل گیت پر اپنی دوست ویدیکا کرنانی کے ساتھ خوب ڈانس کر رہی ہے، انشولا کپور نے اس موقع پر اپنی کزن کے لیے دلی پیغام بھی دیا۔

اس پوسٹ پر شنایا کپور کے والدین سنجے کپور اور مہیپ کپور نے بھی ردعمل دیا جبکہ ارجن کپور نے شنایا کی بچپن کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی چھوٹی کزن کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر پوسٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم سب بڑے ہوسکتے ہیں لیکن تم میرے لیے ہمیشہ چھوٹی رہو گی، کپور خاندان کے مستقبل کو سالگرہ مبارک ہو۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید