• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد العامری اور اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبریں مزید زور پکڑنے لگیں

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامری اور تامل اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ کو اماراتی انفلوئنسر کی سالگرہ میں شریک دیکھ کر جہاں صارفین دنگ رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خالد العمری نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تصاویر ’ایک یاد گار شام، الحمدللّٰہ‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں اماراتی انفلوئنسر کی خاتون کا ہاتھ تھامے تصور نے خاصی توجہ حاصل کی، یوں تو مذکورہ تصویر میں خاتون کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تاہم خاتون کے لباس پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تامل اداکار سنینا ہیں۔

مذکور پوسٹ میں چند دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جن میں اداکارہ سنینا کی تصویر بھی موجود ہے جس میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہے۔

ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ پر خالد العامری اور سنینا کی منگنی سے متعلق زیر گردش خبریں حقیقی تھیں۔ یہ دیکھ کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔


واضح رہے کہ یوٹیوبر خالد العامری امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ سلامہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز کے سبب شہرت حاصل ہوئی۔

مختصر وقت میں خالد اور سلامہ مشرق وسطیٰ کے سب سے مقبول انفلوئنسر جوڑوں میں سے ایک بن گئے تھے اور ان کے انفرادی سوشل میڈیا پروفائلز پر بھی فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی تھی۔ تاہم 2024 کے آغاز میں ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، ان کے دو بیٹے ہیں۔


بعدازاں جون 2024 میں خالد العمری نے منگنی کی انگوٹھی پہنے دو ہاتھوں کی تصویر ’الحمدللّٰہ‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔ اسی ماہ اداکارہ سنینا نے بھی اسی نوعیت کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید