• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر بانو نے ڈزنی کی شہزادی جیسمین کا روپ دھار لیا

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہر بانو نے ڈزنی کی شہزادی جیسمین کا روپ دھار کر مداحوں کو متاثر کر دیا۔

مہر بانو اکثر ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دلچسپ اور منفرد ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو فیروزی رنگ کے خوبصورت لباس پہنے ڈزنی کی شہزادی جیسمین کا روپ دھار کر بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے مشہور گانے’چارمر‘ پر ڈانس کرتے نظر آ رہی ہیں۔

 مہر بانو نے ویڈیو کی تھیم کے حساب سے اسے شوٹ بھی ایک خوبصورت کوریڈور کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید