• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا دیول نے دھرمیندر کی سالگرہ کے موقع پر کیا عہد کیا؟

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے آنجہانی والد و اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خود سے ایک عہد کیا ہے۔

ایشا دیول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ اپنی کچھ یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور پاپا کا رشتہ بہت مضبوط تھا، ہم ہر زندگی میں ساتھ رہیں گے چاہے وہ زندگی آسمان پر ہو یا زمین پر، ہم ایک ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اب میں نے اپنی باقی کی زندگی کے لیے پاپا کو اپنے دل میں محفوظ کر لیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ پاپا نے جو قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، تعلیم، رہنمائی، گرمجوشی، غیر مشروط محبت، وقار اور طاقت مجھے اپنی بیٹی کے طور پر دی ہے اس کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔

ایشا دیول نے لکھا کہ پاپا، آپ مجھے بہت یاد آتے ہیں، آپ جب گلے لگاتے تھے تو ایسا لگتا تھا جیسے میں ایک نرم ملائم کمبل میں لپٹی ہوئی ہوں، آپ کا نرم لیکن مضبوط ہاتھ سے مجھے تھامنا جن میں میرے لیے بہت سارے پیغامات تھے اور آپ کا مجھے پکارنا اور پھر آپ کی لامتناہی گفتگو، ہنسی اور شاعری سب بہت یاد آتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ پاپا کی زندگی کا مقصد بس یہی تھا کہ انسان دوسروں کے ساتھ ہمیشہ عاجزی کے ساتھ پیش آئے، خوش، صحت مند اور مضبوط رہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں آج پاپا کی میراث کو فخر اور احترام کے ساتھ جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں اور میں ان کی محبت کو ان تمام لوگوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کروں گی جو میری ہی طرح ان سے محبت کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید