• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیک رائیڈرز سے متعلق بیان پر معذرت کرنی چاہیے: نادیہ خان کا ندا یاسر کو مخلصانہ مشورہ

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

معروف مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے بائیک رائیڈرز سے متعلق متنازع بیان پر ندا یاسر کو مخلصانہ مشورہ دے دیا۔

 ندا یاسر ایک تازہ تنازع کے باعث خبروں میں ہیں، چند روز قبل اپنے شو میں ندا یاسر کے ڈلیوری رائیڈرز سے متعلق سخت جملوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔

ندا یاسر نے پروگرام میں کہا تھا کہ ڈلیوری رائیڈرز اکثر جان بوجھ کر بقایا رقم ساتھ نہیں رکھتے تاکہ اضافی پیسے رکھ سکیں، میں ہمیشہ پہلے سے ریزگاری کا انتظام کرتی ہوں تاکہ رائیڈر اگلی ڈیلیوری میں دیر کا شکار نہ ہوں۔

ندا یاسر کے اس رویّے پر متعدد ڈلیوری رائیڈرز نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کیا۔

تنقید بڑھنے کے بعد نادیہ خان نے اپنی دوست کے حق میں بات کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ندا یاسر کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ندا کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں، وہ بہت نرم دل اور ہمدرد انسان ہے، کبھی کبھی آپ سے ایسی بات ہو جاتی ہے جو آپ کا ارادہ نہیں ہوتا اور دوسروں کو تکلیف پہنچا دیتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس کی بات کو غلط سمجھا گیا، وہ واقعی لوگوں کا درد سمجھتی ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ لائیو شوز میں آپ مسلسل بات کر رہے ہوتے ہیں، کبھی کبھی کوئی جملہ دل آزاری کا باعث بن جاتا ہے، ندا ضرور معافی مانگے گی، اس میں اس کی کوئی کمی نہیں آئے گی، وہ تو خود بھی کسی کو تکلیف دینا پسند نہیں کرتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید