• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، رحیم یار خان: 2 خواتین سے مبینہ زیادتی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 1 شخص نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسحاق نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دے کر اسے گلبرگ میں واقع ہوٹل میں لے گیا۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں نشہ آور مشروب پلا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اسحاق کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب رحیم یارخان کے علاقے ظاہر پیر میں ایک لڑکی کی جانب سے مقامی زمیندار پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ملزم مجھے قتل کی دھمکی دے رہا ہے۔

زمیندار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے اس لڑکی سے نکاح کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید