پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے بیٹے کو بھی لانگ مارچ میں لائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کا اصل مکروہ چہرہ سامنے آچکا، وہ صرف اقتدار چاہتا ہے، انہوں نے گھڑیاں تو بیچیں، اب ہیروں کے ہار بھی سامنے آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلحہ لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، کیا یہ کشمیر ہے جو فتح کرنا ہے؟ عمران خان جیسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عدالتیں لاڈلا ازم ختم کر کے توہین عدالت کا کیس شروع کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی ہو گی، پورا بندوبست ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقت آنے پر شوکت صدیقی جیسے لوگ سامنے آئیں گے، اب ملک جبر و زیادتی سے نہیں چلے گا، پنکی پیرنی اور فرح گوگی پر صاف شفاف تحقیقات کروائی جائے۔