وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے اللّٰہ والا چوک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سیکیورٹی اور تفتیش کے لیے پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، تشدد کی ہمارے ملک کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔