• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت پر حملہ ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ 

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش ہے، عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے عوام کا سمندر نکلنا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوام سے کہوں گا کہ وہ پرامن رہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ عوام قانون ہاتھ میں نہ لیں اللّٰہ کا شکر ہے کہ عمران خان کی جان بچ گئی۔ قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازشی اسی ماہ بے نقاب ہو جائیں گے۔ رانا ثنا اللّٰہ اور ان کے پیچھے سازشی حکومت قانون کے شکنجے میں آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید