• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ترکیہ کو F-16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترک صدر طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ جلد امریکا نیٹو کے رکن ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کے فروخت کی منظوری دے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے اکتوبر 2021 میں امریکا سے 40 ایف 16 لڑاکا طیارے اور اپنے موجودہ 80 جنگی طیاروں کیلئے ماڈرنائزیشن کٹس خریدنے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان ابراہیم قالن کے مطابق لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری کا عمل ٹھیک چل رہا ہے جو دو ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس معاملے پر مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ روس سے دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بعد امریکا ترکیہ کے درمیان تعلقات تلخ ہوئے تھے اور اسے امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید