• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ضلعی حکومتوں کے مالی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے ضلع حکومتوں اور تحصیل کونسلوں کے مالی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سیکرٹری کے فرائض فنانس سیکرٹری کو سونپے گئے ہیں اس کمیٹی کے ممبران میں ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ڈاکٹر علی چیمہ کے علاوہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او گوجرانوالہ اور ڈی سی او ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تحصیل کونسل شیخوپورہ جو مالی بحران کے باعث گزشتہ دو سال سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پینشن نہیں ادا کرسکی کے مالی مسائل کا بھی جائزہ لے گی۔
تازہ ترین