• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) بھلے ڈسن وال کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے نوجوان محمد طیب کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے  ، ٹھیکری والہ کے قریب چار ڈاکو زمیندار لیاقت علی سے د و موبائل فون اور پونے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، عمر پارک امامیہ کالونی فیروزوالہ میں چار ڈاکو مقامی شہری محمد سلطان کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ سے کئی لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، اڑھائی لاکھ روپے کیش اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، لاہور روڈ پر اقبال ٹاؤن کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے ایک موٹرسائیکل کو روک کر اس پر سوار ملازم محمد رؤف اور اس کی مالکہ سے طلائی زیورات ، موبائل فون اور کیش سمیت چار لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا، تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ منوں آباد میں 3 ڈاکوؤں نے اویس سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ نشیمن پارک کے رہائشی میاں اختر حسین جالندھری اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے عزیز وں سے ملنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ گھر کے قریب پہنچنے پر مسلح ملزمان نے ساڑھے تین تولے طلائی زیورات ، 12ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، جاتری نو کے قریب دو ڈاکو محنت کش ریاست علی سے 12ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین