• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف فی الحال پاکستان واپسی کا ارادہ نہ کریں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال پاکستان واپسی کا ارادہ نہ کریں ،عمران خان کو امن کی ترغیب دینی چاہیے، وفاق، پنجاب حکومت بھی تحمل سے کام لیں،میڈیا گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ نوازشریف سے کچھ عرصہ پہلے بات ہوئی تھی، ان کو کہا تھا ابھی پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہوں تو وطن آئیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے، وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا پرامن مارچ کروں گا روش کواپنائیں، لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ پرامن احتجاج کریں، لوگوں سے اپیل کرنی چاہیے نہ کہ بدلے کی بات کریں۔

ملک بھر سے سے مزید